پی ٹی آئی کے کارکنان کا احتجاج جاری، ایم ٹو موٹروے تیسرے روز بھی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں دی احتجاج کی کال کے بعد آج تیسرے روز بھی اسلام آباد میں موٹروے ایم ٹو پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
آج بھی موٹروے کے دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی قطاریں موجود ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی رہنماء واثق قیوم عباسی نے تین روز موٹر وے پر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث مری روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کا احتجاج قوم کیلئے بوجھ بن گیا
راولپنڈی کے علاقے شمس آباد پر پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ جاری ہے جہاں درجنوں کارکنان موجود ہیں جب کہ احتجاج کے باعث مری روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جس کے باعث مری روڈ سے سفر کرنے والے سروس روڈ اور گلیوں سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے درجن بھر کارکنان کا پیر ودھائی کے مقام پر احتجاجی کیمپ لگا ہوا ہے جس وجہ سے پیرودھائی اڈے پر ٹینٹ لگانے سے تجارتی اور سفری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں۔