عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر 

Nov 09, 2022 | 14:39:PM

(24 نیوز) سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے ایک آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ کے دوران عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کا جلسہ اسلام آباد کی آبادی سے باہر ہو۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبے یقینی بنائیں کہ یہ دھرنا یا ریلی غیرمعینہ مدت تک نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے کارکنان کا احتجاج جاری، ایم ٹو موٹروے تیسرے روز بھی بند 

مزید لکھا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی، 2014ء میں تحریک انصاف نے ریڈ زون میں دھرنا دیکر یرغمال بنایا، پی ٹی وی، پارلیمنٹ اور پبلک سیکرٹریٹ پر حملہ کیا اور اب ایک بار پھر تحریک انصاف لانگ مارچ اسلام آباد لا رہی ہے جو پریشان کن ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کو جہاد کا نام دیکر نوجوانوں سے حلف لے رہے ہیں اور ایسے وہ اداروں سے تصادم چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں