رابعہ انعم کے آن ائیر شو سے اُٹھ کے جانے پر بشریٰ اقبال کا کیا ردعمل تھا؟

Nov 09, 2022 | 15:44:PM

(24 نیوز) پاکستان کی نامور اینکر اور میزبان رابعہ انعم نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو سے اچانک اٹھ کر جانےکے فیصلے کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رابعہ انعم نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ فضا علی اور اداکار محسن عباس کے ہمراہ موجود ہیں لیکن اچانک ہی رابعہ نے شو کی میزبان ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے شو میں مزید بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے اٹھ کر جانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: رابعہ انعم مہمان کو دیکھ کر مارننگ شوچھوڑ کرچلی گئیں،مہمان کون تھا؟

رابعہ انعم نے میزبان کو  شو سے اٹھ کر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے محسن عباس حیدر کے ساتھ بطور مہمان شو میں مدعو کیا گیا، (جن پر ان کی سابقہ ​​بیوی فاطمہ سہیل نے 2019ء میں گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا)۔ تاہم انہوں نے ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن کے ساتھ شو میں شرکت نہیں کرسکتیں۔

دوسری جانب مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال مارننگ شو میں رابعہ انعم کے مؤقف سے  بالکل خوش دکھائی نہیں دیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے رابعہ انعم کے اس پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اداکاراؤں یا خواتین اینکرز کا کیا جنہوں نے دوسری خواتین کی زندگیاں برباد کیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ایسےگھر تباہ کرنے والے سب ہی لوگوں کو بین کیا جائے۔

مزیدخبریں