(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج پشاور کا دورہ کیا۔ کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر سی او اے ایس نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں آرمی چیف نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن اور استحکام کے حصول میں یادگار کوششوں کے لیے تشکیل کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول شہداء کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں۔
قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےپشاور کا دورہ کیا
Nov 09, 2022 | 16:01:PM