(24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کامیابی پر کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ،بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اہم میچ میں کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس بار پاکستان کا ہوگا، انشاء اللہ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم اورقومی ٹیم کو مبارک ہو ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان کو مبارک۔ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک۔فائنل کے لیے گڈ لک۔پاکستان زندہ باد۔