علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا: پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور اور نوجوانوں کیلئے فکر انگیز پیغام دیا،شاعر مشرق مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پنجاب اور اہل پنجاب ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یوم اقبال کے موقع پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی فکری رہنمائی کا قابل قدر فریضہ سرانجام دیا، آپؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے۔
شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر پنجاب اوراہل پنجاب ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبال ؒنے برصغیر کے مسلمانوں کی فکری رہنمائی کا قابل قدر فریضہ سرانجام دیا۔علامہ اقبالؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔#IqbalDay
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 9, 2022
علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین بن کر زندگی گزارنے کی ترغیب دی، قوم کیلئے خوداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ فلسفہ خوداری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، عمران خان علامہ اقبال کے پیغام خودی کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔