(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ الحمداللہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ مصر انتہائی کامیاب رہا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلی بار ترقی پذیر ممالک کے نقصانات کے ازالے کیلئے مالی وسائل کی فراہمی پر عالمی اتفاق رائے ہوا ہے ، ایک طرف وہ شخص ہے جو جب سے اقتدار میں آیا ہے، ملک اور عوام کی خدمت میں مصروف ہے ، دوسری طرف وہ کردار ہے جو جب سے سیاست میں آیا ہے، تباہی بربادی، انتشار اور خلفشار میں مصروف ہے ،، ایک شخص سفارتی تعلقات، دوست ممالک سے تعاون کی تجدید کر رہا ہے،پاکستان کے عالمی وقار کو بحال کر رہا ہے۔
دوسری طرف سازشی بیانیے گھڑنے والا مکار فریبی اور جعلساز ہے جس نے اقتدار کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا۔