عمران نیازی اب لنگڑاپن کی ایکٹنگ چھوڑ دیں ، عائشہ گلالئی 

Nov 09, 2022 | 23:28:PM
تحریک انصاف، سابق رہنما، عائشہ گلالئی، عمران ںیازی، لنگڑاپن، ایکٹنگ چھوڑ دیں،
کیپشن: عائشہ گلالئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ عمران نیازی اب لنگڑاپن کی ایکٹنگ چھوڑ دیں ۔
پی ٹی آئی کی سابق رہنما کا کہناتھا کہ کبھی کہتے ہو4 گولیاں لگیں، سی این این کو کہا 3 گولیاں لگیں،یاسمین راشد نے کہا2 گولیاں لگیں ،فرسٹ ایڈ دینے والے نے کہابائیں ٹانگ پر ہلکی خراش آئی ۔
عائشہ گلالئی نے کہاکہ آپ دائیں ٹانگ پر پلستر چڑھا کر بیٹھ گئے ،میڈیکولیگل سرکاری ہسپتال سے نہیں کرایا، من پسند رپورٹ بنوالی،ویسے سرکاری ہسپتال سے بلڈٹیسٹ کروانے سے کیوں بھاگ گئے؟،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ,کبھی کسی کو دھمکی دیتے ہو، کبھی بغیر ثبوت الزام لگاتے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم اور محمد رضوان نے ہم سے میچ چھین لیا، کپتان کیویز ٹیم