ملکی خوشحالی کیلئے علامہ اقبال کے فلسفہ ’’خودی‘‘ پر عمل کی ضرورت ہے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کیلئے ہمیں علامہ اقبالؒ کے فلسفہ ’’خودی‘‘ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کیلئے ہمیں علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، اقبالؒ کے فلسفے کو سمجھنے کی جتنی اشد ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔
تفصیلات کے مطابق یوم اقبال پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور قائد اعظمؒ نے یہ خواب حقیقت میں بدلا، علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ بیدار کیا اور انقلابی روح پھونکی،علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے خود داری کا درس دیا، علامہ اقبالؒ نوجوانوں کے لئے ذہنی مصلح اور ایک رہبر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہو جائیں، اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم طریقے سے کام کریں، عہد کریں کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کے کام کریں گے، آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پرحاضری دی،وزیراعلیٰ نے مزار اقبالؒ پر پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی، محسن نقوی نے ملک کی ترقی و خوشحالی، استحکام، سالمیت اور امن کیلئے دعا کی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی،وزیر اعلیٰ نے عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، بلال افضل، صوبائی مشیر کنور دلشاد، انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او، سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور،سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔