پوٹاشیم کلوریٹ کی درآمد کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

غیر قانونی آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Nov 09, 2023 | 10:18:AM

( عامر شہزاد )خیبرپختونخوا حکومت نے پوٹاشیم کلوریٹ کی درآمد کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ جبکہ غیر قانونی آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں پوٹاشیم کلوریٹ کی درآمد کو ریگولیٹ کرانے کا احسن اقدام،پوٹاشیم کلوریٹ پاکستان میں مقامی طور پر تیار نہیں کیا جاتا ہےیہ پی سی ٹی کوڈ 2829.1910 کے ساتھ درآمد کیا جاتا ہےلیکن درآمد پر کوئی کسٹم ڈیوٹی قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی یہ ریگولیٹڈ ہے۔

موجودہ تناظر میں کوئی بھی محکمہ این او سی کے بغیر اس کو درآمد کرسکتا ہے،بڑے سپلائرز ریاست چین میں ہیں، اس کے بعد بھارت اور امریکہ ہیں ،یہ ماچس کی تلی (اسٹک) اور آتش بازی کے سامان کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سپلائی کرنے والوں کے اسٹاک، دکانداروں کی تفصیلات، اسٹاک رجسٹر اور دکانداروں کی فہرست کو چیک کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کیا جائے گا،آرم رولز میں پوٹاشیم کلوریٹ کی درآمد اور استعمال کی اجازت کے قوانین پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پوٹاشیم کلوریٹ کی درآمد اور استعمال شدہ مقدار کو جانچنے کیلئے ریگولیٹری میکانزم کو منظم کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا،خیبر پختونخوا میں دو ‏لائسنس ہولڈرز (فائر ورک ڈیلرز) موجود ہیں، ایک کرک اور دوسرامہمند میں،پوٹاشیم کلوریٹ اور غیر قانونی آتشبازی کی نقل و حمل روکنے کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ کی زیر صدارت پوٹاشیم کلوریٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ‏تمام ڈپٹی کمشنروں کو آتشی مواد رکھنے والے دکانداروں کو ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کی سخت نگرانی میں رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

مزیدخبریں