(ملک اشرف)ایڈیشنل سیشن جج اورسول جج کم مجسٹریٹ کی بھرتی کیلئے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد امتحانی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کیا گیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج بننے کے امیدواروں کیلئے تحریری امتحان کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا،سول جج کم مجسٹریٹ کے امیدواروں کیلئے تحریری امتحان کا آغاز 28 نومبر سے ہوگا۔
ایڈیشنل سیشن جج کیلئے 8 ، سول جج کم مجسٹریٹ کیلئے 7 تحریری پرچے ہوں گے،امیدواروں کو ہر مضمون میں پاس ہونے کیلئے کم از کم 40 نمبر لینا لازم ہوگا،ایڈیشنل سیشن جج کی بھرتی کیلئے 27 نومبر کوپہلا پیپر کریمنل لاء ون کا ہوگا،ایڈیشنل سیشن جج کیلئے 29 نومبر کو دوسرا پیپر کریمنل لاء ٹو کاہوگا۔
ایڈیشنل سیشن جج کیلئے یکم دسمبر کوسول لاون ، 4دسمبر کو سول لاٹو کا تحریری امتحان ہوگا،آئین اور ہائیکورٹ کے رولز اینڈ آرڈرز کے متعلق تحریری امتحان 6 دسمبر کو ہوگا،ایڈیشنل سیشن جج کے لئے انگلش کا امتحان 8 ، اردو کا11 دسمبرکو ہوگا۔
ایڈیشنل سیشن جج کی بھرتی کیلئے آخری پیپر جنرل نالج کا 13 دسمبرکو ہوگا،سول جج کم مجسٹریٹ کے لئے پہلا پیپر 28 نومبر کو سول لاء ون کا ہوگا،سول جج بھرتی کے لئے 30 نومبر کو سول لاء ٹو کا تحریری امتحان ہوگا،سول جج کیلئے 2 دسمبر کو کریمنل لاء ، 5 دسمبر کو جنرل لاکاتحریری امتحان ہوگا۔
سول جج کم مجسٹریٹ کی بھرتی کے لئے آخری پیپر جنرل نالج کا 12 دسمبرکو ہوگا،سول ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کیلئے امتحان کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا،2سالہ وکالت پریکٹس والے وکلاسول جج کم مجسٹریٹ بھرتی کیلئے امتحان دینے کے اہل ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج کیلئے 10 سالہ وکالت پریکٹس والے وکلاامتحان دینے کے اہل ہیں،معذور وکلاء کے لئے 3 فیصد جبکہ منیارٹیز کے لئے 5 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔
ججوں کی بھرتی کیلئے امتحانی شیڈول کا اعلان
Nov 09, 2023 | 10:29:AM