قوم علامہ اقبال کی علمی، فکری، سیاسی خدمات کی معترف ہے:عارف علوی

Nov 09, 2023 | 11:21:AM

(24نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم اقبال کے موقع پر مصور پاکستان ڈاکٹر محمد اقبال کو ان کی خدمات پرخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانانِ برصغیر کو سیاسی جلا بخشی، قوم کو خوابِ غفلت سے جگایا اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا جذبہ بیدار کیا۔

 صدر مملکت عارف علوی نے اقبال ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برِصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی، شاعر اور سیاسی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، پوری قوم علامہ اقبال کی علمی، فکری اور سیاسی خدمات کا اعتراف کرتی ہے،ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری اردو زبان کی تاریخ میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہے۔
 ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو موضوع بنایا، خودی کا جذبہ اور عقابی روح بیدار کرنے کا سبق دیا، ان کا فلسفۂ خودی انقلابی حیثیت کا حامل ہے۔
 

مزیدخبریں