حوثی باغیوں کا یمنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) یمن کے حوثی باغیوں نے یمنی سمندری حدود کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ڈرون مار گرایا، جس کی امریکا نے خود تصدیق کر دی ہے۔
اپنے بیان میں حوثی باغیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ائیر ڈیفنس نے یمن کی سمندری حدود میں اسرائیل کی مدد کیلئے پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کی اس طرح کی سرگرمیاں ہمیں اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے خلاف کارروائیوں سے نہیں روک سکتی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ،پاکستان سیمی فائنل میں کوالیفائی کرگیا؟
دوسری جانب امریکی حکام نے تصدیق کردی ہے کہ امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو یمن کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے حملے کے ذمہ داروں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد متعدد بار یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے کا دعویٰ بھی کیا جاتا رہا ہے۔