جائیداد کا تنازع: مسجد میں آئے بزرگ پر مخالفین کا تشدد،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جائیداد کے تنازعے پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آئے بزرگ کو مخالفین کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ گلشن اقبال کے حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آئے بزرگ کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا جس کی سی سی ٹی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
جائیداد کے تنازعہ میں مسجد کا تقدس پامال-
— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib) November 9, 2023
لاہور کے علاقے اقبال ٹائون کے رضا بلاک کی مسجد میں بھتیجوں نے چچا پر حملہ کر دیا- جائیداد کے تنازعے پر چار بھائیوں فیصل/گوہر / اعجاز وغیرہ نے چچا اعجاز پر مسجد میں حملہ کر دیا اور باپ بیٹے کو زخمی کر دیا- pic.twitter.com/m3KMDjgh5A
پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں تشدد کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا، فوٹیج میں چوہدری گوہر اور فیصل نامی شخص کو بزرگ شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن سے پہلے انصاف،جاوید لطیف کا نواز شریف سے مطالبہ
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریب موجود بیٹا ابرار والد کو بچانے آتا ہے تو حملہ آور کے 2 ساتھی مسجد میں آجاتے ہیں، تینوں ساتھی مل کر بزرگ شہری اعجاز اور اسکے بیٹے ابرار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
پولیس حکام نے درخواست کی فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
— Lahore Police Official (@Lahorepoliceops) November 9, 2023