پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 2روزہ راہداری ریمانڈ منظور

Nov 09, 2023 | 16:29:PM

(جمال الدین ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کارکن صنم جاوید کی پانچویں مقدمے میں گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے صنم جاوید کو 2روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا۔ 
جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ شبیر احمد جوئیہ نےصنم جاوید کے کیس پر سماعت کی، پولیس نے صنم جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کیلئےراہداری ریمانڈ طلب کیا،گزشتہ روز صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کےبعد جیل سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا،صنم جاوید کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ نےدلائل پیش کئے،صنم جاوید پر زمان پارک میں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سے کمائی کا پروگرام ختم

مزیدخبریں