محسن نقوی کا 3ہسپتالوں،نیو انٹرینز ہاسٹل،شاہدرہ فلائی اوورز منصوبے کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درنایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 3ہسپتالوں سمیت نیو انٹرینز ہاسٹل اور شاہدرہ فلائی اوورز کا اچانک دورہ کیا ، جہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں ، ایمرجنسی وارڈ اور ہاسٹل کے کمروں کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی یوم اقبالؒ پر پنجاب کابینہ کے ہمراہ عوامی خدمت کے مشن پر نکل پڑے،نگران وزیراعلیٰ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ5 گھنٹے تک مختلف منصوبوں کا دورہ کیا، انہوں نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ،میو ہسپتال، ای این ٹی ٹاور،لیڈی ایچی سن ہسپتال،شاہدرہ فلائی اوورز سمیت نیو انٹرینز ہاسٹل کا دورہ کیا ۔
وزیراعلیٰ نے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کے فنشنگ کے کاموں کا معائنہ کیا، پلوں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے کہا کہ انشااللہ شاہدرہ فلائی اوورکو20نومبرسےقبل ٹریفک کیلئےکھول دیاجائیگا، وزیراعلیٰ نے منصوبے کے اطراف سڑکوں پربھرپور شجر کاری کرنےکی ہدایت دی۔
وزیراعلی محسن نقوی نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ،میو ہسپتال اور ای این ٹی ٹاور،لیڈی ایچی سن ہسپتال کادورہ کیا ،وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران شاہدرہ ہسپتال کے ایم ایس ڈیوٹی سے غائب،وزیراعلیٰ نے شاہدرہ ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ،بچہ وارڈ،لیب اور فارمیسی کا معائنہ کیا،لیب میں ڈینگی مریضوں اور فارمیسی میں جا کر ادویات کا ریکارڈ چیک کیا گیا، ڈینگی مریضوں کیلئے علاج کی سہولتیں بہتر بنانےکی ہدایت دی ،ہسپتال میں بعض مریض ماسک کےبغیرخود ہی اپنے آپ کو نیبولائزکررہے تھے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کیلئے ماسک مہیا کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میو ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ انشاء اللہ31دسمبر تک اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہو جائے گا ،میو ہسپتال ایمرجنسی بلاک کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا،وزیراعلیٰ نے 2017سے بند پڑی ہوئی سی ٹی سکین مشین کا معائنہ کیا اور دسمبر تک سی ٹی سکین مشین کو فنکشنل کرنے کا حکم دیا،محسن نقوی نے کہا سی ٹی سکین مشین کا6برس خراب پڑے رہنا سنگین غفلت ہے،سیکرٹری صحت کو سی ٹی سکین مشین فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔محسن نقوی نے میوہسپتال کے گھڑی وارڈ،ای این ٹی وارڈکا بھی دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے گھڑی وارڈ کو اسی حالت میں اپ گریڈ کرنے کی ہدایت دی ،میو ہسپتال کی پرانی عمارت میں گھڑی وارڈ1871میں تعمیر ہوا تھا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ای این ٹی وارڈ کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت دی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے8منزلہ امراض چشم کے انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا،امراض چشم انسٹیٹیوٹ کے مختلف وارڈز میں گئے،بعض وارڈز میں چند بیڈز خالی تھے اور کوئی مریض موجود نہیں تھا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا بیڈزکی موثر مینجمنٹ کا حکم دیا اور میو ہسپتال کے بعض وارڈزمیں مریضوں کی تعداد زیادہ اور بعض میں کم ہونے پر وزیرا علی محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو بہترین مینجمنٹ کرنے اور ہر مریض کیلئے بیڈ مہیا کرنے کی ہدایت دی،محسن نقوی،وزیراعلیٰ نے بیسمنٹ میں پانی کی مستقل نکاسی کیلئے سیکرٹری تعمیرات کو ہدایات دیں۔
محسن نقوی نے لیڈی ایچیسن ہسپتال میں مختلف وارڈز میں سہولتوں کا جائزہ لیا بعض وارڈز میں بیڈز خالی تھے بعض میں ایک بیڈ پر 2،2خواتین کا علاج ہورہا تھا، جس پر محسن نقوی نے کہا کہ بیڈز مینجمنٹ کرنا ہسپتال انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، بیڈز مینجمنٹ کے معاملے پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
محسن نقوی نے نیوانٹرنیز ہاسٹل میں ایمرجنسی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا،محسن نقوی ایمرجنسی بلاک کے چاروں فلور ز پر گئے ،تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ کانیو انٹرنیزہاسٹل خصوصا ًواش رومز کی ابتر حالت پر تشویش کا اظہار کیا ،ہاسٹل کے کمروں کا بھی معائنہ کیا اور فوری اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا،وزیراعلیٰ نے ہاسٹل کی اپ گریڈیشن کے لئے کمیٹی کوٹاسک دے دیا،