خیرپور ناتھن شاہ، دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

Nov 09, 2023 | 21:22:PM

(فیاض جعفری) سندھ کے شہر خیرپور ناتھن شاہ کے تھانہ قصبو کی حدود میں دو گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں لغاری اور بروہی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا اور دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی بیوی کو افغانستان ساتھ لے جانے کی خواہش نے شہری کی جان لے لی

ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت حنیف بروہی، شریف بروہی اور نصیر لغاری کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس تصادم کی وجوہات اور ذمے دار افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں