پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کا جلسہ لاہور کی بجائے کوئٹہ کرنے کا فیصلہ

Nov 09, 2023 | 22:12:PM

(حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی نے 30 نومبر کو یوم تاسیس کا جلسہ لاہور کی بجائے کوئٹہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی نے 30 نومبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا تھا، پیپلز پارٹی لاہور اور پنجاب کی قیادت نے وسائل کے حوالےسے تحفظات کا اظہار کیا تھا.

پارٹی قیادت نے لاہور اور پنجاب کی تنظیموں کے تحفظات کے بعد جلسہ لاہور کی بجائے کوئٹہ میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:رائیونڈ، تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ، لاہور پولیس ہائی الرٹ

مزیدخبریں