ملک بھر میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کا اعلان

Nov 09, 2024 | 09:12:AM
ملک بھر میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں 5 جی  انٹرنیٹ سروس اپریل میں متعارف کروا دی جائے گی۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کے چیئرمین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بتایا ہے کہ  5 جی انٹرنیٹ سروس اپریل 2025 تک متعارف کروا دی جائے گی۔

گزشتہ دن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کا اجلاس منعقد ہوا، چیئرمین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ اس نیلامی کے ذریعے نئی کمپنیوں کو بھی راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مارکیٹ کو وسعت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

انہوں نے بتایا کہ سب میرین کیبل کی بحالی کا عمل جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بحالی 27 اگست تک مکمل ہو جائے گی، سروسزکی اپ گریڈیشن کے باوجود مزید خلل کی توقع نہیں کی جا رہی ہے، جس سے صارفین کو بہتر  سروس میسر آئیں گی۔