کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پردھماکہ، 26 افراد جاں بحق ،60زخمی 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا  وزیر اعلیٰ بلوچستان کوٹیلی فون،دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات فی الفور اٹھانے پر اتفاق

Nov 09, 2024 | 09:28:AM

(24نیوز)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خود کش دھماکے میں شہید افراد کی تعداد26 ہو گئی،60سے زائد زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس نے9 بجے روانہ ہونا تھا ،ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ  دھماکاہوگیا،دھماکہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا ۔

دوسری جانب سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، طبی امداد کے لیے اضافی  ڈاکٹرز اور عملہ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق بظاہر دھماکا خوش کش لگتاہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ اور واقعےکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کےمتعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکےہیں،صوبے میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی جاری ہیں،متعدد واقعات میں ملوث دہشت گرد پکڑے جاچکےہیں، بلوچستان سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوٹیلی فون کرکے کوئٹہ دھماکے کی مذمت اورشہداء کے لواحقین سےدلی ہمدردی  اورتعزیت کا اظہارکیاہے،دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وفاق بلوچستان حکومت کی ہر ممکن معاونت کرے گا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے لاہور ریلوے سٹیشن پر بھی انفارمیشن اینڈ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیاہے ،اس کے علاوہ ریلوے انکوائری کے نمبر 117-042 سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔
ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل کا کہناہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

 

مزیدخبریں