مرغی کا گوشت پھر مہنگا

Nov 09, 2024 | 10:10:AM
مرغی کا گوشت پھر مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہوا جس کے بعد فی کلو قیمت 540 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز فی کلو گوشت کی قیمت 526 روپے تھی۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہونے سے تھوک ریٹ 359 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 373 روپے کلو ہو گیا ہے۔

 فارمی انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی، انڈے مزید دو روپے مہنگے ہونے سے فی درجن قیمت 329 روپے ہو گئی ہے۔