(فاران یامین)تھانہ گرین ٹاؤن کے علاقے میں پولیس مقابلہ،خاتون سمیت 5ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ڈاکوؤں سے جوابی فائرنگ کے تبادلہ میں ایس ایچ او گرین ٹاؤن گارڈ سمیت زخمی ہوگئے جس کے بعد ایس ایچ او خرم شہزاد کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ کے ارکان گرین ٹاؤن میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھے۔
ڈاکوؤں کو ٹریس کرکے رات گئے ریڈ کا منصوبہ بنایا گیا ،صدر ڈویژن پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ،ڈکیت گروہ ایک ہفتے میں لوٹ مار کی 3وارداتیں کرچکا تھا ،ڈاکوؤں نے پولیس یونیفارم ،سرکاری اداروں کی وردیوں میں متعدد وارداتیں کیں، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کی جارہی ہے ۔