ملک میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے، مجموعی تعداد 48 ہوگئی

Nov 09, 2024 | 10:22:AM

(ویب ڈیسک) پاکستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ سامنے آگئے جس سے رواں سال ملک بھر سے کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں 2 مزید اضلاع باجوڑ اور گجرات سے اکٹھے کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی ون) کا پتا لگایا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار کے مطابق لیب نے"ڈبلیو پی وی ون" کے 2 کیسز کی تصدیق کی ہے۔

متاثرہ بچہ سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے والا لڑکا ہے, یہ گھوٹکی سے سامنے آنے والا پولیو کا پہلا کیس ہے۔

گھوٹکی سکھر، رحیم یار خان اور شکارپور کے اضلاع سے متصل ہے جہاں اس سال کے شروع میں وائرس کی اطلاع ملی تھی۔

پولیو کا دوسرا کیس خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے 28 ماہ کے لڑکے میں سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

ڈی آئی خان کا شمار جنوبی خیبر پختونخوا کے پولیو سے متاثرہ اضلاع میں ہوتا ہے, ڈیرہ اسمٰعیل خان سے پولیو کا یہ تیسرا اور رواں سال پاکستان میں 48واں کیس ہے۔ بچے سے جمع کیے گئے نمونوں کی جینیاتی سیکوینسنگ کا عمل جاری ہے۔

لیبارٹری کے عہدیدار نے کہا کہ " اب تک بلوچستان سے 23، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 10 اور پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔"

مزیدخبریں