امریکہ نے قطر سےحماس وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا
حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق معاہدے کو مسترد کرنےپرمطالبہ سامنے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق معاہدے کو مسترد کرنے کے معاملہ پر امریکہ نے قطر سےحماس وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکہ کے کہنے پر قطر نے حماس وفد کو دوحہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے قطر کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ دوحہ میں حماس قیادت کی موجودگی کو مزید قبول نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اکتوبر کے وسط میں دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا تازہ دور بھی ناکام ہوگیا تھا کیونکہ حماس نے قلیل مدتی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔