"پشپا 2" کاخطرناک پوسٹر،الو ارجن اور فہد فاضل کی دھماکے دار تصویر جاری

فلم 5 دسمبر کو ہندی سمیت تمام جنوبی زبانوں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

Nov 09, 2024 | 12:18:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اگلے ماہ ریلیزہونے والی فلم" پشپا 2" کی خطرناک جھلک سامنے آگئی جس میں الو ارجن اور فہد فاضل کی دھماکے دار تصویر جاری کی گئی ہے۔

دیوالی پر الو ارجن اور رشمیکا مندانا کے شادی شدہ کردار کی جھلک بھی جاری کی گئی تھی جس نے شائقین کو مزید پرجوش کردیا.

فلمسازوں کی جانب سے فلم کی ریلیز سے قبل ایک خطرناک پوسٹر جاری کیاگیا ہے جس میں الو ارجن اور فہد فاضل آمنے سامنے ہیں،اس میں ان دونوں کے درمیان زبردست تصادم دکھایا گیا ہے۔

میتری مووی میکرز کی جانب سے جاری کردہ پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں کہا گیا ہے کہ "پشپا 2 کے آغاز کے لیے تیار ہو جائیں! یہ فلم اس سال کی سب سے بڑی ہندوستانی فلم ثابت ہوگی۔" 

یہ بھی پڑھیں:دیپیکاپڈوکون اوررنویرسنگھ کی بیٹی کےساتھ ویڈیوزاورتصاویر وائرل

"پشپا2"میں الو ارجن کے ساتھ فہد فاضل اوررشمیکا مندانا سمیت کئی اہم کردار نظر آئیں گے،فلم کی ہدایت کاری سکمار نے کی ہے جبکہ موسیقی ڈی ایس پی (دیوی سری پرساد) نے دی ہے۔

 فلم کی ریلیز 5 دسمبر کو طے ہے اور یہ ہندی سمیت تمام جنوبی زبانوں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔