(24 نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔
مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش پر پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ایک صاحبِ بصیرت شاعر، فلسفی اور بلند پایہ شخصیت تھے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا پر گہرا اثر ڈالا، اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کر کے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا قیام مصورِ پاکستان کے تصور سے آیا۔
یہ بھی پڑھیں : منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا: عطاء تارڑ