بجلی کا ونٹر پیکیج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے:حافظ نعیم الرحمٰن
اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے: امیر جماعت اسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف کے اعلان پر کہا ہے کہ ونٹر پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے۔
ونٹر پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ متعدد آزاد پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے معاہدوں کی منسوخی پر اربوں روپے کی بچت کا اعلان کیا جا رہا ہے، تو پھر حکومت بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کر رہی؟