(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کا کہنا کہ ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، اس کا احترام کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہم کسی بھی قومی ادارے کو کوڑیوں کے دام نہیں بیچیں گے، تحریکِ انصاف کے وزیرِ ہوا بازی کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ عدلیہ کے جو الاؤنسز بڑھائے گئے اس کا جواب وزیرِ قانون دیں گے، وزیرِ اعظم جلد 5 سال کا معاشی روڈ میپ دینے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اقبال کے افکار کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے: فیصل کریم کنڈی
انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں آئینی بینچ باہر سے نہیں لایا گیا یہ سپریم کورٹ کے ججوں پر ہی مشتمل ہے۔