بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جا رہی، بھارتی صحافی کے انکشاف نے آگ بھڑکا دی

Nov 09, 2024 | 15:39:PM
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جا رہی، بھارتی صحافی کے انکشاف نے آگ بھڑکا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہ آنے کی رٹ تاحال برقرار ہے۔وہیں اب بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کے انکشاف نے شائقین کرکٹ کو مزید آگ بگولہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وکرانت گپتا نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ہی لڑائی لڑی جارہی تھی، اگر سمجھ رہے ہیں کہ آج منع کیا گیا ہے تو وہ غلط ہے، کسی بھی سٹیج پر ایسا نہیں لگتا تھا کہ انڈیا جائے گا کیوں کہ یہ بات بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں تھی بلکہ یہ سب بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔بھارتی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ جس ملک میں ہوتا ہے وہاں سب جاتے ہیں مگر انڈیا اور پاکستان کے حالات تھوڑے مختلف ہیں، ایسا نہیں ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آفیشلی آج آگاہ کیا گیا ہے۔

 وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے ذریعے ٹیم انڈیا کے پاکستان نے آنے کی خبر دینے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو ذہنی طور پر تیار کردیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی ہے، حکومت نے یہ بات میڈیا کے ذریعے پاکستان تک پہنچائی۔اس دوران سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر سکیورٹی کا بہانہ بنائیں گے تو ان کے پاس ٹھوس حقائق نہیں ہیں، اگر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ پاکستان کھیلنے آرہی ہیں تو انڈیا کو مضبوط گراؤنڈ بنانا پڑے گا۔

 خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار ہے مگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔