(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔
صحیفہ جبارنے حال ہی میں اداکار و میزبان فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
فیصل قریشی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ فٹنس کیلئے جم جاتی ہیں ؟اس پر صحیفہ جبار نے بتایا کہ وہ ایک عرصے سے جم نہیں جارہیں اور اگر وہ جم جوائن بھی کرلیں تو انہیں دکھ ہوتا ہے کہ وہ فیس دے کر 2 دن کے بعد دوبارہ جم نہیں جاسکیں۔
صحیفہ نے بتایا کہ ان کی فٹنس کا راز ہے ڈپریشن کیونکہ وہ سالوں سے اپنے شوہر سے دور ہیں نہ ان کے شوہر کینیڈا سے پاکستان آسکتے ہیں اور نہ میں کینیڈا جاسکتی ہوں یہی وجہ ہے کہ میں ڈپریشن میں رہتی ہوں اورتیزی سے وزن کم کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ شوہر سے دور رہنے کی وجہ سے ایک عرصے سے ڈپریشن میں مبتلا ہیں،اگر شوہر اچھا نہ ہو تو دور ہونے میں کوئی غم نہیں مگر میرے شوہر بےحد اچھے ہیں اور ان کے بغیر رہنا میرے لئے بہت مشکل ہے۔
فیصل قریشی نے بھی صحیفہ جبار کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کے شوہر سے مل چکے ہیں اور وہ واقعی بہت اچھے انسان ہیں۔
اداکارہ صحیفہ جبار خٹک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شوہر کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔
صحیفہ جبارلوگ کیا کہیں گے، بھول، رفتہ رفتہ اور بیٹی جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔