کینیڈا نے ویزے سے متعلق قوانین بدل دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) کینیڈا تعلیم یا روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ کینیڈا نے ویزے سے متعلق قوانین بدل دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے ایک ہی ویزے پر متعدد بار ملک میں داخلے کے قوانین کو تبدیل کر دیا،کینیڈا امیگریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر نئے اصولوں کے مطابق پہلے جاری کردہ ملٹی پل انٹری ویزا دستاویز اب کینیڈا میں داخلے کیلئے معیار نہیں رہے گا،اب یہ اختیار امیگریشن افسر کو دے دیا گیا ہے کہ آیا کسی غیر ملکی کوایک ویزہ پر ایک یا ایک سے زیادہ مرتبہ کینیڈا میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔
اس کے علاوہ امیگریشن افسر اپنی صوابدید پر مدت بارے بھی فیصلہ کر سکتا ہے۔ ملٹی پل انٹری ویزا کے تحت کوئی بھی شخص جس کے پاس مجاز ویزا ہے وہ اس کی مدت کے دوران جتنی بار چاہے کسی بھی ملک سے کینیڈا میں داخل ہو سکتا ہے،قانون میں ترمیم کے بعد اب متعلقہ اتھارٹی سنگل یا ایک سے زیادہ انٹری ویزا جاری کرنے کا صوابدیدی فیصلہ کر سکتی ہے۔