(24 نیوز )لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 32 روپے کم ہو کر 157 سے 125 روپے پر آگئی۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں دالوں کی قیمتیں 25سے75 روپے تک کم ہوئی ہیں، دالوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے،رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ دال چنا 40 روپے کم ہوکر 360 روپے، دال ماش 75 روپے کمی کے بعد 425 روپے، کابلی چنا درجہ اول 45 روپے کمی کے بعد 355 روپے جبکہ کابلی چھوٹا چنا 25 روپے کم ہوکر 295 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ستمبر سے اب تک کالے چنےکی فی کلو قیمت میں بھی 50 روپے کمی آئی ہے،دوسری جانب مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 20 کلو کا تھیلہ 1625سے1685 روپے کا ہوگیا ہے،آٹے کی قیمت میں اضافے پر آٹا ڈیلرز اور تندور مالکان کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔