سابق چیف جسٹس پر حملہ،شایان علی سمیت 23افراد کو پاکستان آتے ہی گرفتار کرنے کا حکم 

Nov 09, 2024 | 18:35:PM
سابق چیف جسٹس پر حملہ،شایان علی سمیت 23افراد کو پاکستان آتے ہی گرفتار کرنے کا حکم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈال دیے گئے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق اس فہرست میں نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے شایان علی اور بہن کے کینسر کے علاج کے لیے اجازت لے کر بیرون ملک جانے والی پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائکہ بخاری کے نام بھی شامل ہیں۔

تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھا جا چکا ہے، اگر مذکورہ افراد پاکستان کی سرزمین پر واپس آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

 ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں، اس فہرست میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، اور حبہ عبدالمجید جیسے دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

یہ اقدام اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان کی حکومت قاضی فائز عیسیٰ پر ہونے والے حملے کے معاملے میں سختی سے کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور وہ اپنے شہریوں کی حوالگی کے لیے عالمی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :9مئی کےتمام مقدمات یکجا کرنےاورجوڈیشل کمیشن بنانےکی درخواست سماعت کیلئے مقرر