چور گاڑیوں کی بیٹریاں کیسے چوری کرتے ہیں ؟ ویڈیو سامنے آگئی 

Nov 09, 2024 | 19:02:PM

حسنین محی الدین

(حسنین محی الدین) جرائم پیشہ افراد دنیا کے ہر کونے میں پائے جاتے ہیں لیکن پاکستان کے پہلے دارالحکومت کراچی میں وارداتوں کا ریکارڈ کچھ زیادہ ہی ہے ، اگر ایسا کہا جائے کہ کراچی پر چوروں اور ڈاکوؤں  کا راج ہے تو غلط نہیں ہو گا ،جن کے سامنے پولیس بھی بے بس نظر آتی ہے ۔

وارداتوں میں موبائل سنیچنگ  اور گاڑیوں کی بیٹری چوری ایک عام سے بات ہے ، چور اس قدر صفائی کیساتھ بیٹریاں چوری کرتے ہیں کہ گاڑی مالکان سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ آیا بغیر چابی کے اور  بغیر کسی قسم کے شور کے چور کیسے گاڑی کا بونٹ کھول لیتے ہیں  ان تمام سوالوں کا جواب ماہر چوروں کی جوڑی  کی واردات سے  معلوم ہو گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے دو چور رات کے آخری پہر میں کندھوں پر بوریاں اٹھائے کچرا چننے والوں کا روپ دھارے ہوئے ہیں ، ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ جب ماہر چور دو گاڑیوں کے پاس سے گزرتے ہیں تو آس پاس کے ماحول کا مشاہدہ کرنے کے بعد فوری واپس پلٹتے ہیں اور  ایک چور نگرانی کرتا ہے جبکہ دوسرا چور انتہائی مہارت کیساتھ گاڑی کے مخصوص حصے سے الارم اور دیگر سیفٹی آپشن ختم کرتا ہے پھر انتہائی خاموشی کیساتھ گاڑی کا بونٹ کھولتا ہے اور بنا سر  اٹھائے نیچے بیٹھے بیٹھے ہی اندر سے بیٹری کی دیگر تاریں اتارتا ہے اس کے نٹ کھولتا ہے اور بیٹری نکال کر نگرانی کرنے والے چور کے تھیلے میں ڈال کر چلتا بنتا ہے ۔

مزیدخبریں