اقبال کی شاعری پر  دریائے نیکر کی خوبصورتی کا گہرا اثر ہے ، جرمن سفیر الفریڈ گریناس

Nov 09, 2024 | 19:24:PM
اقبال کی شاعری پر  دریائے نیکر کی خوبصورتی کا گہرا اثر ہے ، جرمن سفیر الفریڈ گریناس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( انور عباس) پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گریناس نے ا یوم اقبال پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال  کی شاعری پر جرمن شہر ہائیڈلبرگ اور  دریائے نیکر کی محسور کن خوبصورتی کا گہرا اثر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گریناس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے علامہ اقبال کے جرمنی سے گہرے تعلق کی عکاسی کی ان کا کہنا تھا یوم اقبال مبارک ہو, کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال نے جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ہے؟, جرمن سفیر الفریڈ گریناس نے اپنے ایکس پیغام میں مزید کہا کہ جرمن شہر ہائیڈلبرگ میں، ایک گلی/ سٹریٹ کا نام "اقبال-عفر" ہے یہاں پُرسکون دریا نیکر ہے،جو علامہ اقبال بہت سی لازوال نظموں کے لیے متاثر کن جگہ رہی۔

جرمن سفیر نے اقبال-عفر سٹریٹ کی تصاویر بھی پیغام میں جاری کیں واضح رہے کہ حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 1907 میں ہائیڈل برگ میں رہائش پذیر تھے انہوں نے جرمنی سے پی ایچ ڈی کی اس دوران وہ جس مکان میں قیام پذیر تھے، وہ مکان آج بھی دریائے نیکر کے کنارے سڑک کی دوسری طرف واقع ہے  جس کو 1969 میں شہر کی پارلیمنٹ نےایک یادگار تاریخی ورثہ قرار دے دیا تھا۔

خوبصورت جرمن شہر ہائیڈلبرگ میں قیام کے دوران علامہ اقبال اکثر دریائے نیکر کے کنارے بیٹھا کرتے تھے ،مفکر پاکستان نے انہی پرسکون کناروں پر بیٹھ کر نظم ’ایک شام‘(دریائے نیکار، ہائیڈل برگ کے کنارے) لکھی جس کا جرمن زبان میں ترجمہ کرکے اس کو یادگاری کتبے پر نصب کیا گیا ہے اس نظم کے بول کچھ یوں ہیں

’ایک شام‘(دریائے نیکر، ہائیڈل برگ کے کنارے)

خاموش ہے چاندنی قمر کی
شاخیں ہیں خاموش ہر شجر کی
وادی کی نوا خاموش
کہسار کی سبز پوش خاموش
فطرت بےہوش ہوگئی ہے
آغوش میں شب کے سوگئی ہے
کچھ ایسا سکوت کا فسوں ہے
نیکر کا خرام بھی سکوں ہے
اے دل، تو بھی خاموش ہوجا
آغوش میں غم کو لے کے سوجا

جرمن حکومت کی جانب سے دریا کی قریبی سڑک اقبال عفر کو اقبال کے نام سے منسوب کرکے علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: