(عیسیٰ ترین)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کے باعث بلوچستان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس اور شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس بلوچستان میں ہونے والے امن و امان سے متعلق اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی،اجلاس کے شرکا نے شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا،اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی اس لہر کو ختم کرکے دکھائیں گے،حالات نارمل نہیں،جنگ کی صورتحال ہے ،دہشت گردی کا مقابلہ مل کرکرنا ہے،وفاقی حکومت ہرطرح بلوچستان حکومت کےساتھ ہے،ایک ہفتے میں چار سے پانچ خودکش حملہ آوروں کوگرفتار کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہیومن رائٹس کے چیمپئن آج کہاں ہیں،دہشت گردی کی مذمت کیوں نہیں کرتے ،دہشت گردوں کی کوئی قوم نہیں ہوتی،ان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہدا کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوئے ۔