جان بھی چلی جائے اب عمران خان کو رہا کروا کر ہی رہیں گے: علی امین گنڈاپور

Nov 09, 2024 | 21:17:PM

(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ قربانی کے بغیر آزادی نہیں ملتی ہے،چاہے جان بھی چلی جائے اب عمران خان کو رہا کروا کر ہی رہیں گے۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جیلوں میں جائیں یا پھر مر جائیں،سب تیاری شروع کر دیں، ہم تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک بانی کو رہا نہیں کروا لیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان نومبر کے ماہ میں کال دینے والا ہے،پارٹی میں فیصلے کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہے۔
 جلسے میں علی امین نے کارکنان سے حلف لیا ، جلسےکے شرکا سے حلف لیتے ہوئےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ کن کال ہو گی،میری جان چلی جائے، جب تک بانی کو رہا نہیں کرواں گا واپس نہیں آوں گا،حقیقی آزادی کینے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے سابق سینیٹر زاہد خان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ 

مزیدخبریں