صحتمندانہ تفریح اور سرگرمیوں کے فروغ سے پاکستان کا مثبت تصور ابھرے گا, اماراتی سفیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انور عباس)متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا ہے کہ اماراتی سفارت خانے کی جانب نوجوانوں کے لیے صحتمندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا, صحتمندانہ تفریح اور سرگرمیوں کے فروغ سے صحتمند معاشرہ تشکیل پاتا ہے, اماراتی سفارت خانہ کی جانب سے "رن تھرو دی سینڈز آف ٹائم" 5 کے میراتھن میں پاکستانی نوجوانوں کی پرجوش شرکت حوصلہ افزاء ہے اس سے بیرون ممالک ہرامن پاکستان کا مثبت تصور ابھرے گا ۔
متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے زیر انتظام "رن تھرو دی سینڈز آف ٹائم" کے عنوان سے 5 کے میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس مین بڑی تعداد میں سفارت کاروں, نوجوانوں, خواتین اور بچوں نے شرکت کی, میراتھن میں اردن, مراکش, برونائی دارالسلام اور آسٹریلیا کے سفیروں نے خصوصی شرکت کی, 5 کے میراتھن کا آغاز اماراتی سفارت خانہ کے بلمقابل ہوا جس میں شریک 50 سے زائد ایتھلیٹس نے ڈپلومیٹک انکلیوو کے اندر 5 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کیا میراتھن میں شریک خواتین اور بچوں کا جذبہ و حوصلہ دیدنی تھا اس موقع پر سفارت خانے کے اندر ایک خصوصی اماراتی پویلین بھی قائم کیا گیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات کی ثقافت, تہذیب, روایات و اقدار کی عکاسی کی گئی, فیس پینٹ, صحرائی طرز زندگی, دستکاریوں, برتن, اماراتی قہوے و مشروبات کے سٹالز میں عوام نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا, روایتی اماراتی رقص نے عرب ثقافت کی عکاسی کرتے ہویے عوام کے دل جیت لیے, عوام کے لیے اماراتی سفارت خانے کی جانب سے مہمانوں اور شرکاء کے لیے خصوصی طور پر متحدہ عرب امارات کے روایتی ناشتہ کا بندوبست کیا گیا تھا۔
میراتھن میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس سے خطاب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا کہ جوش و جذبے سے کبریز نوجوان شرکاء کی 5 کے میراتھن میں شرکت باعث تحسین ہے اس سے نوجوانوں میں مثبت و صحتمند معیار زندگی کے حصول کی خواہش کا پتہ چلتا ہے اماراتی سفارت خانے ک جانب نوجوانوں کے لیے صحتمندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا,صحتمند تفریح اور سرگرمیوں کے فروغ سے صحتمند معاشرہ تشکیل پاتا ہے, اماراتی سفارت خانہ کی جانب سے "رن تھرو دی سینڈز آف ٹائم" 5 کے میراتھن میں پاکستانی نوجوانوں کی پرجوش شرکت حوصلہ افزاء ہے اس قسم کی تقریبات سے بیرون ممالک ہرامن پاکستان کا مثبت تصور ابھرے گا شرکاء نے بھی میراتھن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا 5 کے میراتھن میں کامیاب ایتھلیٹس میں تمغے, انعامات اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔