(امانت گشکوری) سپریم کورٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نئے مقدمات کے اندراج اور نمٹانے کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 302 نئے مقدمات دائر جبکہ 679 مقدمات نمٹائے گئے،ایک ہفتے میں 377 سے زائد مقدمات نمٹائے گئے5 نومبر کو 38 مقدمات دائر اور 220 مقدمات نمٹائے گئے،سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہوکر 59435 ہوگئی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پہلے زیر التوا مقدمات کی تعداد 59782 تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی کےتمام مقدمات یکجا کرنےاورجوڈیشل کمیشن بنانےکی درخواست سماعت کیلئے مقرر