دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں ، آرمی چیف

Nov 09, 2024 | 23:31:PM

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سےدہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر داخلہ، وفاقی و صوبائی وزرا،وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول ملٹری حکام نے شرکت کی،چیف آف آرمی سٹاف کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا،آرمی چیف نے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف مشن کو قومی عزم اور اجتماعی ارادے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے پوری قوم کی ثابت قدم حمایت، فوج اور سول اداروں کی کوششوں کے ساتھ ضروری ہے،دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی ملک کے لیے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں