ظاہر شاہ ڈپٹی چیئر مین نیب تعینات۔۔۔صدر مملکت نے سمری کی منظوری دیدی

Oct 09, 2021 | 00:22:AM

 (24نیوز)صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد ڈی جی نیب ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیوروتعینات کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی نیب ظاہر شاہ کے نام کی سمری کی منظوری دیدی  ۔

نیب نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین تعیناتی کے لیے سمری وزرات قانون کو بھجوائی تھی جبکہ وزارت قانون و انصاف ہفتے کو ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ظاہر شاہ قومی احتساب بیورو میں ڈی جی نیب آپریشنز خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کے استعفے پر عہدہ خالی ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو حسین اصغر کا استعفیٰ صدر مملکت نے منظور کر لیا تھا۔حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ اکرم ہراسگی کیس،مرکزی ملزم ریمبو کا بڑابیان سامنے آگیا

مزیدخبریں