شوہر کو بھولنے کی عادت مہنگی پڑ گئی ۔۔اہلیہ نے پھر کیا کیا؟جانیے

Oct 09, 2021 | 00:48:AM

(مانیٹر نگ ڈیسک) تیونس میں ا یک خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا شوہر اسے بازار میں چھوڑ کر دفتر چلا گیا جس کی وجہ سے انہیں ذہنی پریشانی تو اٹھانی پڑی لیکن کافی دیر سڑک پرکھڑے رہنا کر انتظار بھی کرنا پڑا مگر وہ نہ آیا۔

رپورٹ پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا ۔تاہم شوہرکا کہنا تھا کہ خاتون خریداری کرنے کے لیے مارکیٹ گئی جہاں انہوں نے کافی دیر لگا دی اسی دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار نے وہاں سے گاڑی ہٹانے کا کہاـمارکیٹ کے سامنے سے گاڑی ہٹا نے کے بعد وہ کافی شاپ میں چلا گیا اسی دوران دفتر سے کال آنے پر وہ دفتر چلا گیا اور یہ بھول گیا کہ اہلیہ کو مارکیٹ میں چھوڑا ہےـ پولیس نے شوہر کا بیان سننے کے بعد اسکی بیوی کو انہیں معاف کرنے کی سفارش کی جس پر اہلیہ نے شکایت واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے

مزیدخبریں