(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 87 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 188 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 955 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار 512، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 295، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 584، بلوچستان میں 33 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 344، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 326 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 48 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 557 نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 87 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 770، سندھ میں 7 ہزار 480، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 632، اسلام آباد میں 931، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: اکیلا رہنا اب مشکل ۔۔شوہر نے سابق اہلیہ کو گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا