(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آ گئے۔ پنجاب میں 189 مریض رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں 139 ،سندھ میں 49 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔ کراچی اور مٹیاری میں اس بیماری کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اکیس سو سے تجاوز کر گئی جبکہ اس سے 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 29 افراد جاں بحق۔۔955 نئے مریض رپورٹ