(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں وزارتوں، ڈویژنز میں خالی آسامیوں پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ پیش کرے گی۔ کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو اور اسپیشل رائٹس فورس کے قیام کی منظوری دے گی،سی پیک کیٹیگری ویزہ میں اتھارٹی کو بطور اہم اسٹیک ہولڈر شامل کرنے کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ افغان شہریوں کی پاکستان آمد کے لئے ویزہ فیس میں کمی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،وزارت داخلہ کی 8 ڈالر سے زائد ویزہ فیس میں چھوٹ کی سمری کی منظوری، اوور سیز پاکستانیوں کے لئے پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لئے آٹومیشن نظام کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈینگی کے حملے تیز۔۔مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی