پنجاب پولیس نے شہید اہلکار کی بیٹی کا سکول میں پہلا دن کیسے یادگار بنایا؟دیکھئے

Oct 09, 2021 | 11:48:AM

(24 نیوز)لاہور پولیس نے شہید کانسٹیبل  عمران کی بیٹی کو اس کے پہلے دن سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سکول چھوڑ کر روشن مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے شہید اہلکار عمران کی بیٹی کو سکول کے پہلے دن سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سکول چھوڑا، وہ اہلکاروں کے ہمراہ بچی کے ساتھ گئے اور اسے سکول بیگ سمیت دیگر تحفے بھی پیش کئے۔

واضح رہے کہ شہید کی 4 سالہ بچی عروہ نور نے اپنے شہید والد کے ساتھ پہلے دن سکول جانے کی ضد کی تو انہوں نے بچی کے سر پر دست شفقت رکھا اور پورے پروٹوکول کے ساتھ اسے سکول چھوڑ کر آئے جہاں دیگر بچوں کو بھی تحائف پیش کئےگئے۔

 بچی کو سکول چھوڑنے کے موقع پر ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا تھا کہ تمام شہدا کے بچے ہمارے اپنے بچوں کی طرح ہیں، شہیدوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہید کانسٹیبل کی بیٹی کا سکول میں پہلا دن ۔۔۔۔

مزیدخبریں