تھانے میں ملزم ریمبو کی ویڈیو بنانیوالے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹک ٹاکر عائشہ کے ملزم ریمبو کی تھانے میں ویڈیو بنانے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کےخلاف ڈی ایس پی کی انکوائری پر مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق 4 پولیس اہلکاروں نے ویڈیو بنا کر کیس کی تفشیش متاثر کرنے کی کوشش کی،پولیس نےمقدمہ میں شامل انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر رمضان ، محرر اور نائب محرر سمیت ڈرائیور کو گرفتار کرکےحوالات میں بند کر دیا ۔
یہ بھی دیکھیں: ٹک ٹاکر عائشہ نے ریمبو کا نام کیوں لیا؟ اصل کہانی سامنے آ گئی