لاہور میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل

Oct 09, 2021 | 13:22:PM
پتوکی،15کال،کارروائی شروع، پوسٹ مارٹم،پولیس
کیپشن: لاہورمیں 14سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کےبعد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہورمیں 14سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کےبعد قتل کردیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں پیش آیا،زیادتی کے بعد لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار کر ظالم مالکان نے ملازمہ کی لاش کوراتوں رات آبائی علاقےپتوکی بھجوادیا،15کال پرپولیس نےاین بلاک مرغزارکالونی پہنچ کرکارروائی شروع کردی، لڑکی کی لاش کو قبضےمیں لینےکیلئے پولیس ٹیم پتوکی روانہ ہو گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور فرانزک کرایا جائے گا ،جرم ثابت ہونےپرملزموں کوقانون کے مطابق سزادی جائےگی۔

دوسری جانب مالکان کا کہنا ہے کہ لڑکی نے پھندالیکرخودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں2 اوباشوں کی لڑکی سے زیادتی۔۔ظالموں نے بعد میں ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل