(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر صہیب مقصودکی کمر میں تکلیف کے باعث دبئی روانگی مشکوک ہو گئی ،شعیب ملک کے نام پر غور۔
ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کے حوالے سے میڈیکل ایڈوائس پر ایک دو دن میں فیصلہ متوقع ہے اور ان کے متبادل کے بارے میں بھی مشاورت جاری ہے،صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر سابق کپتان شعیب ملک کا نام بھی زیر غور ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صہیب مقصود کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا،صہیب کی کمر کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے اور پاکستانی اداکارہ کی ملاقات:سعدیہ نے کہامجھے پتہ ہے میں۔۔۔۔۔۔