آریان خان منشیات منگوانے کے لئے کیا کوڈ ورڈ استعمال کرتا تھا؟ پتہ چل گیا

Oct 09, 2021 | 15:31:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)کروز منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کا منشیات کے حوالے سے کوڈ ورڈ بھی سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ نے آریان کی واٹس ایپ چیٹ کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف کیا۔
انیل سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کی فراہمی کے الزام میں گرفتار آریان اور اچت کمار کی بات چیت نارکورٹس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے پاس ہے اور اس میں آریان اس سے کوڈ ورڈ میں 'فٹ بال' لانے کو کہہ رہا ہے۔این سی بی کے مطابق اچت کمار منشیات فروش ہے جسے آریان خان اور ارباز مرچنٹ کے کہنے پر پوائی علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

کوڈ ورڈ 'فٹ بال' کے معنی کو این سی بی کی جانب سے انیل سنگھ نے عدالت میں ظاہر کیا اور بتایا کہ این سی بی کو شبہ ہے کہ 'فٹ بال' کا مطلب 'بڑی مقدار' میں منشیات ہے۔

تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کوڈ ورڈز کے بارے میں کھلی عدالت میں مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔

 یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

واضح رہے کہ اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں منشیات کا زاویہ سامنے آنے کے بعد اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایک چیٹ بھی لیک ہوگئی تھی۔لیک چیٹ میں 'ہیش' اور 'ویڈ' جیسے کوڈ ورڈ استعمال کئے گئے۔ این سی بی کے مطابق اس کا مطلب 'چرس' اور 'گانجا' تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرعائشہ کے ساتھی ریمبو کا عدالت میں حیران کن انکشاف

مزیدخبریں